Jamia al-Tirmidhi Hadith 912 (سنن الترمذي)

[912]بخاری ومسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو عَمَّارٍ الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ ہِشَامِ بْنِ حَسَّانَ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ لَمَّا رَمَی النَّبِيُّ ﷺ الْجَمْرَةَ نَحَرَ نُسُكَہُ ثُمَّ نَاوَلَ الْحَالِقَ شِقَّہُ الْأَيْمَنَ فَحَلَقَہُ فَأَعْطَاہُ أَبَا طَلْحَةَ ثُمَّ نَاوَلَہُ شِقَّہُ الْأَيْسَرَ فَحَلَقَہُ فَقَالَ اقْسِمْہُ بَيْنَ النَّاسِ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ہِشَامٍ نَحْوَہُ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:جب نبی اکرمﷺ نے جمرہ کی رمی کرلی تو اپنے ہدی کے اونٹ نحر(ذبح) کیے۔پھر سرمونڈنے والے کو اپنے سرکا داہنا جانب ۱؎ دیا اور اس نے سرمونڈا،تو یہ بال آپ نے ابوطلحہ کو دیا،پھر اپنا بایاں جانب اسے دیا تو اس نے اسے بھی مونڈا توآپ نے فرمایا: یہ بال لوگوں میں تقسیم کردو ۲؎۔ ابن ابی عمرکی سندسے ہشام سے اسی طرح حدیث روایت ہے۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔