Jamia al-Tirmidhi Hadith 929 (سنن الترمذي)
[929]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَطَاءٍ قَالَ و حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْہِرٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَطَاءٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيہِ قَالَ جَاءَتْ امْرَأَةٌ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ فَقَالَتْ إِنَّ أُمِّي مَاتَتْ وَلَمْ تَحُجَّ أَفَأَحُجُّ عَنْہَا قَالَ نَعَمْ حُجِّي عَنْہَا قَالَ وَہَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ
بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک عورت نے نبی اکرمﷺ کے پاس آکرعرض کیا: میری ماں مرگئی ہے،وہ حج نہیں کرسکی تھی،کیامیں اس کی طرف سے حج کرلوں؟ آپ نے فرمایا: ہاں،تو اس کی طرف سے حج کرلے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث صحیح ہے۔