Jamia al-Tirmidhi Hadith 959 (سنن الترمذي)

[959]حسن

مشکوۃ المصابیح (2580)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ ابْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ أَبِيہِ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ يُزَاحِمُ عَلَی الرُّكْنَيْنِ زِحَامًا مَا رَأَيْتُ أَحَدًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ يَفْعَلُہُ فَقُلْتُ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِنَّكَ تُزَاحِمُ عَلَی الرُّكْنَيْنِ زِحَامًا مَا رَأَيْتُ أَحَدًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ يُزَاحِمُ عَلَيْہِ فَقَالَ إِنْ أَفْعَلْ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ إِنَّ مَسْحَہُمَا كَفَّارَةٌ لِلْخَطَايَا وَسَمِعْتُہُ يَقُولُ مَنْ طَافَ بِہَذَا الْبَيْتِ أُسْبُوعًا فَأَحْصَاہُ كَانَ كَعِتْقِ رَقَبَةٍ وَسَمِعْتُہُ يَقُولُ لَا يَضَعُ قَدَمًا وَلَا يَرْفَعُ أُخْرَی إِلَّا حَطَّ اللہُ عَنْہُ خَطِيئَةً وَكَتَبَ لَہُ بِہَا حَسَنَةً قَالَ أَبُو عِيسَی وَرَوَی حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ ابْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ نَحْوَہُ وَلَمْ يَذْكُرْ فِيہِ عَنْ أَبِيہِ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ

عبید بن عمیر کہتے ہیں: ابن عمر رضی اللہ عنہا حجراسوداوررکن یمانی پرایسی بھیڑلگاتے تھے جو میں نے صحابہ میں سے کسی کو کرتے نہیں دیکھا۔تومیں نے پوچھا: ابوعبدالرحمٰن! آپ دونوں رکن پرایسی بھیڑلگاتے ہیں کہ میں نے صحابہ میں سے کسی کو ایسا کرتے نہیں دیکھا؟ توانہوں نے کہا: اگر میں ایساکرتاہوں تو اس لیے کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے سناہے: ان پر ہاتھ پھیر نا گناہوں کا کفارہ ہے۔اور میں نے آپ کو فرماتے سناہے: جس نے اس گھر کاطواف سات مرتبہ (سات چکر) کیا اور اسے گنا،تو یہ ایسے ہی ہے گویا اس نے ایک غلام آزاد کیا۔ اور میں نے آپ کو فرماتے سناہے: وہ جتنے بھی قدم رکھے اور اٹھائے گا اللہ ہرایک کے بدلے اس کی ایک غلطی معاف کرے گا اورایک نیکی لکھے گا ۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث حسن ہے،۲-حماد بن زید نے بطریق: عطا بن السائب،عن ابن عبید بن عمیر،عن ابن عمر روایت کی ہے اوراس میں انہوں نے ابن عبیدکے باپ کے واسطے کا ذکرنہیں کیاہے۔