Jamia al-Tirmidhi Hadith 966 (سنن الترمذي)
[966]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَا مِنْ شَيْءٍ يُصِيبُ الْمُؤْمِنَ مِنْ نَصَبٍ وَلَا حَزَنٍ وَلَا وَصَبٍ حَتَّی الْہَمُّ يَہُمُّہُ إِلَّا يُكَفِّرُ اللہُ بِہِ عَنْہُ سَيِّئَاتِہِ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ فِي ہَذَا الْبَابِ قَالَ و سَمِعْت الْجَارُودَ يَقُولُ سَمِعْتُ وَكِيعًا يَقُولُ لَمْ يُسْمَعْ فِي الْہَمِّ أَنَّہُ يَكُونُ كَفَّارَةً إِلَّا فِي ہَذَا الْحَدِيثِ قَالَ وَقَدْ رَوَی بَعْضُہُمْ ہَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا: مومن کو جوبھی تکان،غم،اوربیماری حتی کہ فکر لاحق ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے بدلے اس کے گناہ مٹادیتاہے ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-اس باب میں یہ حدیث حسن ہے،۲-بعض لوگوں نے یہ حدیث بطریق: عطاء بن یسار،عن أبی ہریرۃ،عن النبی ﷺ روایت کی ہے،۳-وکیع کہتے ہیں: اس حدیث کے علاوہ کسی حدیث میں ہمّ(فکر) کے بارے میں نہیں سناگیا کہ وہ بھی گناہوں کاکفارہ ہوتا ہے۔