Jamia al-Tirmidhi Hadith 967 (سنن الترمذي)

[967]بخاری ومسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ،حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ،حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ،عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ،عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ الرَّحَبِيِّ،عَنْ ثَوْبَانَ،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: إِنَّ الْمُسْلِمَ إِذَا عَادَ أَخَاہُ الْمُسْلِمَ،لَمْ يَزَلْ فِي خُرْفَةِ الْجَنَّةِ. وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ،وَأَبِي مُوسَی،وَالْبَرَاءِ،وَأَبِي ہُرَيْرَةَ،وَأَنَسٍ،وَجَابِرٍ. قَالَ أَبُو عِيسَی: حَدِيثُ ثَوْبَانَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ. وَرَوَی أَبُوغِفَارٍ وَعَاصِمٌ الأَحْوَلُ ہَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ،عَنْ أَبِي الأَشْعَثِ،عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ،عَنْ ثَوْبَانَ،عَنْ النَّبِيِّ ﷺ نَحْوَہُ. وَ سَمِعْت مُحَمَّدًا يَقُولُ: مَنْ رَوَی ہَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الأَشْعَثِ،عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ فَہُوَ أَصَحُّ. قَالَ مُحَمَّدٌ: وَأَحَادِيثُ أَبِي قِلاَبَةَ إِنَّمَا ہِيَ عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ،إِلاَّ ہَذَا الْحَدِيثَ فَہُوَ عِنْدِي عَنْ أَبِي الأَشْعَثِ،عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ

ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: مسلمان جب اپنے مسلمان بھائی کی عیادت کرتاہے تو وہ برابر جنت میں پھل چنتارہتاہے۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-ثوبان کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-ابوغفار اورعاصم احول نے یہ حدیث بطریق: أبی قلابۃ،عن أبی الأشعث،عن أبی أسماء،عن ثوبان،عن النبی ﷺ روایت کی ہے،۳-میں نے محمدبن اسماعیل بخاری کوکہتے سناکہ جس نے یہ حدیث بطریق: أبی الأشعث،عن أبی اسماء روایت کی ہے وہ زیادہ صحیح ہے،۴-محمدبن اسماعیل بخاری کہتے ہیں: ابوقلابہ کی حدیثیں ابواسماء ہی سے مروی ہیں سوائے اس حدیث کے یہ میرے نزدیک بطریق: أبی الأشعث،عن أبی أسماء مروی ہے،۵-اس باب میں علی،ابوموسیٰ،براء،ابوہریرہ،انس اورجابر رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔