Jamia al-Tirmidhi Hadith 971 (سنن الترمذي)

[971]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَقَدْ رُوِيَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّہُ قَالَ لَا يَتَمَنَّيَنَّ أَحَدُكُمْ الْمَوْتَ لِضُرٍّ نَزَلَ بِہِ وَلْيَقُلْ اللہُمَّ أَحْيِنِي مَا كَانَتْ الْحَيَاةُ خَيْرًا لِي وَتَوَفَّنِي إِذَا كَانَتْ الْوَفَاةُ خَيْرًا لِي حَدَّثَنَا بِذَلِكَ عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُہَيْبٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ بِذَلِكَ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: تم میں سے کوئی ہرگز کسی مصیبت کی وجہ سے جو اس پرنازل ہوئی ہوموت کی تمنانہ کرے۔بلکہ وہ یوں کہے:اللّہُمَّ! أَحْیِنِی مَا کَانَتِ الْحَیَاۃُ خَیْرًا لِی،وَتَوَفَّنِی إِذَا کَانَتِ الْوَفَاۃُ خَیْرًا لِیاے اللہ! مجھے زندہ رکھ جب تک کہ زندگی میرے لیے بہترہو،اور مجھے موت دے جب میرے لیے موت بہترہو۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔