Jamia al-Tirmidhi Hadith 997 (سنن الترمذي)
[997] إسنادہ ضعیف
ابن عقیل ضعیف
وحدیث الطحاوي (شرح معاني الآثار 1/ 503 عن عبد اللہ بن الزبیر رضي اللہ عنہ وسندہ حسن) یغني عنہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ السَّرِيِّ عَنْ زَائِدَةَ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَفَّنَ حَمْزَةَ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فِي نَمِرَةٍ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَعَبْدِ اللہِ بْنِ مُغَفَّلٍ وَابْنِ عُمَرَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ عَائِشَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رُوِيَ فِي كَفَنِ النَّبِيِّ ﷺ رِوَايَاتٌ مُخْتَلِفَةٌ وَحَدِيثُ عَائِشَةَ أَصَحُّ الْأَحَادِيثِ الَّتِي رُوِيَتْ فِي كَفَنِ النَّبِيِّ ﷺ وَالْعَمَلُ عَلَی حَدِيثِ عَائِشَةَ عِنْدَ أَكْثَرِ أَہْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ وَغَيْرِہِمْ قَالَ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ يُكَفَّنُ الرَّجُلُ فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ إِنْ شِئْتَ فِي قَمِيصٍ وَلِفَافَتَيْنِ وَإِنْ شِئْتَ فِي ثَلَاثِ لَفَائِفَ وَيُجْزِي ثَوْبٌ وَاحِدٌ إِنْ لَمْ يَجِدُوا ثَوْبَيْنِ وَالثَّوْبَانِ يُجْزِيَانِ وَالثَّلَاثَةُ لِمَنْ وَجَدَہَا أَحَبُّ إِلَيْہِمْ وَہُوَ قَوْلُ الشَّافِعِيِّ وَأَحْمَدَ وَإِسْحَقَ قَالُوا تُكَفَّنُ الْمَرْأَةُ فِي خَمْسَةِ أَثْوَابٍ
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کو ایک ہی کپڑے میں ایک چادر میں کفنایا۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-نبی اکرمﷺ کے کفن کے بارے میں مختلف احادیث آئی ہیں۔اوران سبھی حدیثوں میں عائشہ والی حدیث سب سے زیادہ صحیح ہے،۳-اس باب میں علی ۱؎،ابن عباس،عبداللہ بن مغفل اور ابن عمر رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۴-صحابہ کرام وغیرہم میں سے اکثر اہل علم کا عمل عائشہ ہی کی حدیث پر ہے،۵-سفیان ثوری کہتے ہیں: آدمی کو تین کپڑوں میں کفنایا جائے۔چاہے ایک قمیص اور دو لفافوں میں،اور چاہے تین لفافوں میں۔اگر دو کپڑے نہ ملیں تو ایک بھی کافی ہے،اوردو کپڑے بھی کافی ہوجاتے ہیں،اور جسے تین میسر ہوں تو اس کے لیے مستحب یہی تین کپڑے ہیں۔شافعی،احمد اور اسحاق بن راہویہ کا یہی قول ہے۔وہ کہتے ہیں: عورت کو پانچ کپڑوں میں کفنایاجائے ۲؎۔