Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 157 (سنن أبي داود)

[157] إسنادہ ضعیف

ابن ماجہ (553)

إبراہیم التیمي مدلس (الفتح المبین: ص101) و عنعن

والحدیث صحیح دون قولہ: ’’ولو استزدناہ لزادنا‘‘

انوار الصحیفہ ص 18

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَكَمِ وَحَمَّادٌ عَنْ إِبْرَاہِيمَ عَنْ أَبِي عَبْدِ اللہِ الْجَدَلِيِّ عَنْ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ الْمَسْحُ عَلَی الْخُفَّيْنِ لِلْمُسَافِرِ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ وَلِلْمُقِيمِ يَوْمٌ وَلَيْلَةٌ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاہُ مَنْصُورُ بْنُ الْمُعْتَمِرِ عَنْ إِبْرَاہِيمَ التَّيْمِيِّ بِإِسْنَادِہِ قَالَ فِيہِ وَلَوْ اسْتَزَدْنَاہُ لَزَادَنَا

سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا ’’موزوں پر مسح کرنے کی مدت مسافر کے لیے تین دن اور مقیم کے لیے ایک دن اور ایک رات ہے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اس حدیث کو منصور بن معتمر نے اپنی سند سے ابراہیم تیمی سے روایت کیا ہے اور اس میں ہے کہ اگر ہم مسح کی مدت میں اضافہ چاہتے تو آپ اضافہ فرما دیتے۔