Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 159 (سنن أبي داود)

[159] إسنادہ ضعیف

ترمذی (99)،ابن ماجہ (559)

سفیان الثوري مدلس وعنعن ومع ذلک قال الترمذي: ’’حسن صحیح‘‘

والمسح علی الجوربین ثابت بإجماع الصحابۃ،انظر الأوسط لابن المنذر (1/ 464،465) والمغني لابن قدامۃ (1/ 181 مسئلۃ: 426) والمحلی لابن حزم (87/2)

انوار الصحیفہ ص 19

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ عَنْ وَكِيعٍ عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ عَنْ أَبِي قَيْسٍ الْأَوْدِيِّ ہُوَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ثَرْوَانَ عَنْ ہُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَی الْجَوْرَبَيْنِ وَالنَّعْلَيْنِ قَالَ أَبُو دَاوُد كَانَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِيٍّ لَا يُحَدِّثُ بِہَذَا الْحَدِيثِ لِأَنَّ الْمَعْرُوفَ عَنْ الْمُغِيرَةِ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ مَسَحَ عَلَی الْخُفَّيْنِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَرُوِيَ ہَذَا أَيْضًا عَنْ أَبِي مُوسَی الْأَشْعَرِيِّ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّہُ مَسَحَ عَلَی الْجَوْرَبَيْنِ وَلَيْسَ بِالْمُتَّصِلِ وَلَا بِالْقَوِيِّ قَالَ أَبُو دَاوُد وَمَسَحَ عَلَی الْجَوْرَبَيْنِ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ وَابْنُ مَسْعُودٍ وَالْبَرَاءُ بْنُ عَازِبٍ وَأَنَسُ بْنُ مَالِكٍ وَأَبُو أُمَامَةَ وَسَہْلُ بْنُ سَعْدٍ وَعَمْرُو بْنُ حُرَيْثٍ وَرُوِيَ ذَلِكَ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ وَابْنِ عَبَّاسٍ

سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے (ایک بار) وضو کیا تو اپنے جرابوں اور جوتوں پر مسح کیا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ عبدالرحمٰن بن مہدی اس حدیث کو روایت نہیں کیا کرتے تھے کیونکہ سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ سے معروف روایت یہ ہے کہ نبی کریم ﷺ نے موزوں پر مسح کیا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے بھی یہ مروی ہے ’’نبی کریم ﷺ نے جرابوں پر مسح کیا۔“ مگر یہ متصل ہے نہ قوی۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سیدنا علی بن ابی طالب،ابن مسعود،براء بن عازب،انس بن مالک،ابوامامہ،سہل بن سعد اور عمرو بن حریث رضی اللہ عنہم نے بھی جرابوں پر مسح کیا ہے اور یہی بات سیدنا عمر بن خطاب اور ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بھی مروی ہے۔