Sunan Abi Dawood Hadith 160 (سنن أبي داود)
[160]إسنادہ حسن✷
عطاء العامری وثقہ ابن حبان والحاکم (4/ 151، 152 ح 7249) والذہبی فھو حسن الحدیث، وھشیم صرح بالسماع عند الحازمی فی الاعتبار (ص 42)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَعَبَّادُ بْنُ مُوسَی قَالَا حَدَّثَنَا ہُشَيْمٌ عَنْ يَعْلَی بْنِ عَطَاءٍ عَنْ أَبِيہِ قَالَ عَبَّادٌ قَالَ أَخْبَرَنِي أَوْسُ بْنُ أَبِي أَوْسٍ الثَّقَفِيُّ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَی نَعْلَيْہِ وَقَدَمَيْہِ وَقَالَ عَبَّادٌ رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ أَتَی كِظَامَةَ قَوْمٍ يَعْنِي الْمِيضَأَةَ وَلَمْ يَذْكُرْ مُسَدَّدٌ الْمِيضَأَةَ وَالْكِظَامَةَ ثُمَّ اتَّفَقَا فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَی نَعْلَيْہِ وَقَدَمَيْہِ
سیدنا اوس بن ابی اوس ثقفی رضی اللہ عنہ نے خبر دی کہ رسول اللہ ﷺ نے وضو کیا تو اپنے جوتوں اور قدموں پر مسح کیا۔عباد بن موسیٰ نے (اپنی روایت میں) یہ الفاظ بیان کیے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ ایک قوم کے عربی ((کظامۃ)) /عربی پر آئے یعنی مقام وضو پر،مگر جناب مسدد نے (اپنی روایت میں) عربی ((میضأۃ)) /عربی اور عربی ((کظامۃ)) /عربی کا ذکر نہیں کیا۔پھر دونوں مشائخ (مسدد اور عباد بن موسیٰ حدیث کے باقی الفاظ بیان کرنے میں) متفق ہیں ’’آپ نے وضو کیا تو اپنے جوتوں اور قدموں پر مسح کیا۔‘‘
✷قال معاذ علی زئی: قال الھیثمي: ’’يعلی بن عطاء العامري وأبوہ ثقتان‘‘ (مجمع الزوائد: 2613) وروی لہ ابن خزیمۃ (صحیحہ: 1393) وابن حبان (الاحسان: 421،429) وانظر شعب الایمان للبیہقی من طریق الحاکم (6/ 177 ح 7831) واتحاف المھرۃ (12010)