Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 180 (سنن أبي داود)

[180] إسنادہ ضعیف

ترمذی (86)،ابن ماجہ (502)

الأعمش مدلس وعنعن

وحبیب لم یسمع من عروۃ

انوار الصحیفہ ص 19، 20

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ مَخْلَدٍ الطَّالْقَانِيُّ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ مَغْرَاءَ،حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ،أَخْبَرَنَا أَصْحَابٌ لَنَا،عَنْ عُرْوَةَ الْمُزَنِيِّ،عَنْ عَائِشَةَ بِہَذَا الْحَدِيثِ. قَالَ: أَبُو دَاوُد: قَالَ: يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ لِرَجُلٍ احْكِ عَنِّي أَنَّ ہَذَيْنِ يَعْنِي حَدِيثَ الْأَعْمَشِ ہَذَا،عَنْ حَبِيبٍ وَحَدِيثَہُ بِہَذَا الْإِسْنَادِ فِي الْمُسْتَحَاضَةِ أَنَّہَا تَتَوَضَّأُ لِكُلِّ صَلَاةٍ قَالَ: يَحْيَی احْكِ عَنِّي أَنَّہُمَا شِبْہُ لَا شَيْءَ. قَالَ: أَبُو دَاوُد: وَرُوِيَ عَنِ الثَّوْرِيِّ قَالَ: مَا،حَدَّثَنَا حَبِيبٌ إِلَّا،عَنْ عُرْوَةَ الْمُزَنِيِّ يَعْنِي لَمْ يُحَدِّثْہُمْ،عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ بِشَيْءٍ. قَالَ: أَبُو دَاوُد: وَقَدْ رَوَی حَمْزَةُ الزَّيَّاتُ،عَنْ حَبِيبٍ،عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ،عَنْ عَائِشَةَ حَدِيثًا صَحِيحًا.

ابراہیم بن مخلد کی سند سے اعمش سے منقول ہے،وہ کہتے ہیں کہ ہمارے ساتھیوں نے عروہ مزنی سے روایت کیا،وہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے یہ حدیث روایت کرتے ہیں۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ یحییٰ بن سعید القطان نے ایک شخص سے کہا: میری طرف سے یہ بات بیان کرو کہ اعمش کی حبیب سے یہ روایت اور اسی سند سے مسئلہ استخاضہ والی روایات جس میں ہے کہ استخاضہ والی عورت ہر نماز کے لیے وضو کرے۔یحییٰ نے کہا میری طرف سے یہ بیان کرو کہ یہ دونوں حدیثیں نہ ہونے کے برابر ہیں (یعنی ضعیف ہیں)۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سفیان ثوری سے مروی ہے،کہتے ہیں ہمیں حبیب نے جو روایات بیان کی ہیں وہ سب عروہ مزنی ہی سے روایت ہوئی ہیں،عروہ بن زبیر سے کچھ بیان نہیں کیا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ حمزہ زیات نے حبیب سے اس نے عروہ بن زبیر سے انھوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی ہے اور یہ سند صحیح ہے۔