Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 181 (سنن أبي داود)

[181]إسنادہ حسن

وللحدیث شواہد مشکوۃ المصابیح (319)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْلَمَةَ،عَنْ مَالِكٍ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ أَنَّہُ سَمِعَ عُرْوَةَ،يَقُولُ: دَخَلْتُ عَلَی مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ،فَذَكَرْنَا مَا يَكُونُ مِنْہُ الْوُضُوءُ،فَقَالَ مَرْوَانُ: وَمِنْ مَسِّ الذَّكَرِ؟ فَقَالَ عُرْوَةُ: مَا عَلِمْتُ ذَلِكَ! فَقَالَ مَرْوَانُ: أَخْبَرَتْنِي بُسْرَةُ بِنْتُ صَفْوَانَ،أَنَّہَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: مَنْ مَسَّ ذَكَرَہُ فَلْيَتَوَضَّأْ

جناب عروہ بن زبیر کہتے ہیں کہ میں مروان بن حکم کے پاس گیا،وہاں یہ موضوع چھڑ گیا کہ کس کس چیز سے وضو لازم آتا ہے؟ مروان نے کہا کہ شرمگاہ کو چھونے سے بھی (وضو لازم آتا ہے؟) عروہ کہتے ہیں: میں نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں۔مروان نے کہا کہ مجھے بسرہ بنت صفوان رضی اللہ عنہا نے بتایا،وہ کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا،آپ ﷺ فرماتے تھے ’’جو کوئی اپنے ذکر کو ہاتھ لگائے اسے چاہیئے کہ وضو کرے۔‘‘