Sunan Abi Dawood Hadith 1879 (سنن أبي داود)
[1879]صحیح
صحیح مسلم (1265)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللہِ وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ الْمَعْنَی قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ مَعْرُوفٍ يَعْنِي ابْنَ خَرَّبُوذَ الْمَكِّيَّ حَدَّثَنَا أَبُو الطُّفَيْلِ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ عَلَی رَاحِلَتِہِ يَسْتَلِمُ الرُّكْنَ بِمِحْجَنِہِ ثُمَّ يُقَبِّلُہُ زَادَ مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ثُمَّ خَرَجَ إِلَی الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ فَطَافَ سَبْعًا عَلَی رَاحِلَتِہِ
سیدنا ابوالطفیل (عامر بن واثلہ) رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو دیکھا آپ ﷺ اپنی سواری پر سوار بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے۔اپنے عصا سے رکن (حجر اسود) کا استلام کرتے تھے اور پھر اسے بوسہ دیتے تھے۔محمد بن رافع نے مزید کہا: پھر آپ ﷺ صفا مروہ کی طرف تشریف لے گئے اور اپنی سواری پر ان کے مابین سات چکر لگائے۔