Sunan Abi Dawood Hadith 1880 (سنن أبي داود)
[1880]صحیح
صحیح مسلم (1273)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّہُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللہِ يَقُولُ طَافَ النَّبِيُّ ﷺ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ عَلَی رَاحِلَتِہِ بِالْبَيْتِ وَبِالصَّفَا وَالْمَرْوَةِ لِيَرَاہُ النَّاسُ وَلِيُشْرِفَ وَلِيَسْأَلُوہُ فَإِنَّ النَّاسَ غَشُوہُ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے حجۃ الوداع میں اپنی سواری پر سوار ہو کر بیت اللہ کا طواف کیا اور صفا مروہ کی سعی کی تاکہ لوگ آپ ﷺ کو دیکھ لیں اور آپ ﷺ ان سے بلند رہیں اور وہ آپ ﷺ سے (مسائل) دریافت کر سکیں کیونکہ لوگوں نے آپ ﷺ کو گھیر رکھا تھا۔