Sunan Abi Dawood Hadith 1881 (سنن أبي داود)
[1881] إسنادہ ضعیف
یزید ضعیف
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَدِمَ مَكَّةَ وَہُوَ يَشْتَكِي فَطَافَ عَلَی رَاحِلَتِہِ كُلَّمَا أَتَی عَلَی الرُّكْنِ اسْتَلَمَ الرُّكْنَ بِمِحْجَنٍ فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ طَوَافِہِ أَنَاخَ فَصَلَّی رَكْعَتَيْنِ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ مکہ مکرمہ تشریف لائے تو آپ ﷺ کی طبیعت ناساز تھی چنانچہ آپ ﷺ نے اپنی سواری پر (سوار ہو کر) طواف کیا۔آپ ﷺ جب بھی حجر اسود کے پاس آتے تو اپنے عصا سے اس کو مس کرتے۔پس جب آپ ﷺ اپنے طواف سے فارغ ہو گئے تو آپ ﷺ نے (اپنی اونٹنی کو) بٹھا دیا اور دو رکعتیں ادا کیں۔