Sunan Abi Dawood Hadith 1884 (سنن أبي داود)
[1884]إسنادہ حسن
مشکوۃ المصابیح (2585)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ مُوسَی حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ وَأَصْحَابَہُ اعْتَمَرُوا مِنْ الْجِعْرَانَةِ فَرَمَلُوا بِالْبَيْتِ وَجَعَلُوا أَرْدِيَتَہُمْ تَحْتَ آبَاطِہِمْ قَدْ قَذَفُوہَا عَلَی عَوَاتِقِہِمْ الْيُسْرَی
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ اور آپ ﷺ کے صحابہ نے مقام جعرانہ سے (احرام باندھ کر) عمرہ کیا،تو بیت اللہ میں انہوں نے رمل کیا اور اپنی چادروں کو اپنی بغلوں کے نیچے سے بائیں کندھوں پر ڈال لیا۔