Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1907 (سنن أبي داود)

[1907]صحیح

صحیح مسلم (1218)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ جَابِرٍ قَالَ ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ ﷺ قَدْ نَحَرْتُ ہَا ہُنَا وَمِنًی كُلُّہَا مَنْحَرٌ وَوَقَفَ بِعَرَفَةَ فَقَالَ قَدْ وَقَفْتُ ہَا ہُنَا وَعَرَفَةُ كُلُّہَا مَوْقِفٌ وَوَقَفَ بِالْمُزْدَلِفَةِ فَقَالَ قَدْ وَقَفْتُ ہَا ہُنَا وَمُزْدَلِفَةُ كُلُّہَا مَوْقِفٌ

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے بیان ہے کہ پھر نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’میں نے یہاں نحر کیا ہے اور منیٰ سارے کا سارا قربان گاہ ہے۔‘‘ آپ ﷺ نے عرفات میں وقوف کیا۔تو فرمایا ’’میں نے یہاں وقوف کیا ہے اور سارا عرفات جائے وقوف ہے۔‘‘ آپ ﷺ نے مزدلفہ میں وقوف کیا اور فرمایا ’’میں نے اس جگہ وقوف کیا ہے اور تمام مزدلفہ جائے وقوف ہے۔‘‘