Sunan Abi Dawood Hadith 191 (سنن أبي داود)
[191]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ الْحَسَنِ الْخَثْعَمِيُّ،حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ قَالَ: ابْنُ جُرَيْجٍ،أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ،قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللہِ يَقُولُ: قَرَّبْتُ لِلنَّبِيِّ ﷺ خُبْزًا وَلَحْمًا،فَأَكَلَ ثُمَّ دَعَا بِوَضُوءٍ فَتَوَضَّأَ بِہِ،ثُمَّ صَلَّی الظُّہْرَ،ثُمَّ دَعَا بِفَضْلِ طَعَامِہِ فَأَكَلَ،ثُمَّ قَامَ إِلَی الصَّلَاةِ،وَلَمْ يَتَوَضَّأْ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے تھے کہ میں نے نبی کریم ﷺ کی خدمت میں روٹی اور گوشت پیش کیا تو آپ ﷺ نے تناول فرمایا،پھر پانی منگوایا اور اس سے وضو کیا،پھر ظہر کی نماز پڑھی،پھر باقی ماندہ کھانا منگوایا اور کھایا اور نماز کے لیے کھڑے ہو گئے اور وضو نہیں کیا۔