Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1914 (سنن أبي داود)

[1914] إسنادہ ضعیف

ابن ماجہ (3009)

سعید بن حسان الحجازي مجھول الحال لم یوثقہ غیر ابن حبان

وحدیث مسلم (1218) یغني عنہ

انوار الصحیفہ ص 74

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا نَافِعُ بْنُ عُمَرَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ حَسَّانَ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ لَمَّا أَنْ قَتَلَ الْحَجَّاجُ ابْنَ الزُّبَيْرِ أَرْسَلَ إِلَی ابْنِ عُمَرَ أَيَّةُ سَاعَةٍ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَرُوحُ فِي ہَذَا الْيَوْمِ قَالَ إِذَا كَانَ ذَلِكَ رُحْنَا فَلَمَّا أَرَادَ ابْنُ عُمَرَ أَنْ يَرُوحَ قَالُوا لَمْ تَزِغْ الشَّمْسُ قَالَ أَزَاغَتْ قَالُوا لَمْ تَزِغْ أَوْ زَاغَتْ قَالَ فَلَمَّا قَالُوا قَدْ زَاغَتْ ارْتَحَلَ

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ جب حجاج نے سیدنا (عبداللہ) ابن الزبیر رضی اللہ عنہ کو شہید کر دیا تو ابن عمر رضی اللہ عنہما سے پچھوا بھیجا کہ رسول اللہ ﷺ اس دن کس وقت یہاں سے چلتے تھے؟ انہوں نے کہا: جب وقت ہو جائے گا ہم چل پڑیں گے۔پھر جب ابن عمر رضی اللہ عنہما نے چلنے کا ارادہ کیا تو ساتھی بولے: سورج نہیں ڈھلا ہے،پھر پوچھا: کیا ڈھل گیا ہے؟ انہوں نے کہا: نہیں ڈھلا ہے یا ڈھل گیا ہے پس جب انہوں نے کہا کہ ڈھل گیا ہے،تو وہ روانہ ہو گئے۔