Sunan Abi Dawood Hadith 1923 (سنن أبي داود)
[1923]صحیح
صحیح بخاری (1666) صحیح مسلم (1286)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيہِ أَنَّہُ قَالَ سُئِلَ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ وَأَنَا جَالِسٌ كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَسِيرُ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ حِينَ دَفَعَ قَالَ كَانَ يَسِيرُ الْعَنَقَ فَإِذَا وَجَدَ فَجْوَةً نَصَّ قَالَ ہِشَامٌ النَّصُّ فَوْقَ الْعَنَقِ
جناب عروہ رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے پوچھا گیا،اور میں (اس مجلس میں) بیٹھا تھا،کہ رسول اللہ ﷺ حجۃ الوداع میں جب عرفہ سے روانہ ہوئے تھے تو کس رفتار سے چلے تھے؟ انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ درمیانی رفتار (عنق) سے چلے تھے۔جب کوئی فراخی پاتے تو قدرے تیز ہو جاتے۔ہشام نے کہا کہ ((نص)) والی رفتار ((عنق)) سے قدرے تیز تر ہوتی ہے۔