Sunan Abi Dawood Hadith 1929 (سنن أبي داود)
[1929] إسنادہ ضعیف
ترمذی (887)
أبو إسحاق مدلس وعنعن
والحدیث السابق (الأصل: 1927) یغني عنہ
وانظر الحدیث الآتي (الأصل: 1930)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ الْمَغْرِبَ ثَلَاثًا وَالْعِشَاءَ رَكْعَتَيْنِ فَقَالَ لَہُ مَالِكُ بْنُ الْحَارِثِ مَا ہَذِہِ الصَّلَاةُ قَالَ صَلَّيْتُہُمَا مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فِي ہَذَا الْمَكَانِ بِإِقَامَةٍ وَاحِدَةٍ
عبداللہ بن مالک (بن حارث) بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ نماز پڑھی۔مغرب کی تین اور عشاء کی دو رکعتیں۔مالک بن حارث نے ان سے کہا: یہ کس طرح کی نماز ہے؟ انہوں نے کہا: میں نے ان کو رسول اللہ ﷺ کے ساتھ اس جگہ ایک ہی تکبیر کے ساتھ پڑھا ہے۔