Sunan Abi Dawood Hadith 1932 (سنن أبي داود)
[1932]صحیح
صحیح مسلم (1288)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ شُعْبَةَ حَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ كُہَيْلٍ قَالَ رَأَيْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ أَقَامَ بِجَمْعٍ فَصَلَّی الْمَغْرِبَ ثَلَاثًا ثُمَّ صَلَّی الْعِشَاءَ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ قَالَ شَہِدْتُ ابْنَ عُمَرَ صَنَعَ فِي ہَذَا الْمَكَانِ مِثْلَ ہَذَا وَقَالَ شَہِدْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ صَنَعَ مِثْلَ ہَذَا فِي ہَذَا الْمَكَانِ
سلمہ بن کہیل نے کہا کہ میں نے جناب سعید بن جبیر رحمہ اللہ کو مزدلفہ میں دیکھا کہ انہوں نے اقامت کہی اور مغرب کی تین رکعتیں پڑھیں پھر عشاء کی دو رکعتیں پڑھیں۔پھر کہا: میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ حاضر تھا انہوں نے اس جگہ اسی طرح کیا تھا اور انہوں نے بیان کیا تھا کہ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھا اور آپ ﷺ نے اس جگہ اسی طرح کیا تھا۔