Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1934 (سنن أبي داود)

[1934]صحیح

صحیح بخاری (1682) صحیح مسلم (1289)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ أَنَّ عَبْدَ الْوَاحِدِ بْنَ زَيَادٍ وَأَبَا عَوَانَةَ وَأَبَا مُعَاوِيَةَ حَدَّثُوہُمْ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ عِمَارَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ صَلَّی صَلَاةً إِلَّا لِوَقْتِہَا إِلَّا بِجَمْعٍ فَإِنَّہُ جَمَعَ بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ بِجَمْعٍ وَصَلَّی صَلَاةَ الصُّبْحِ مِنْ الْغَدِ قَبْلَ وَقْتِہَا

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو کبھی نہیں دیکھا کہ آپ ﷺ نے کوئی نماز بے وقت پڑھی ہو۔آپ ﷺ ہمیشہ وقت پر نماز پڑھتے تھے مگر مزدلفہ میں آپ ﷺ نے مغرب اور عشاء کو جمع کر کے پڑھا (تاخیر سے) اور اگلے دن کی فجر کی نماز اپنے وقت سے پہلے پڑھی۔