Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1950 (سنن أبي داود)

[1950]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا عَامِرٌ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ مُضَرِّسٍ الطَّائِيُّ قَالَ أَتَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ بِالْمَوْقِفِ يَعْنِي بِجَمْعٍ قُلْتُ جِئْتُ يَا رَسُولَ اللہِ مِنْ جَبَلِ طَيِّئٍ أَكْلَلْتُ مَطِيَّتِي وَأَتْعَبْتُ نَفْسِي وَاللہِ مَا تَرَكْتُ مِنْ حَبْلٍ إِلَّا وَقَفْتُ عَلَيْہِ فَہَلْ لِي مِنْ حَجٍّ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَنْ أَدْرَكَ مَعَنَا ہَذِہِ الصَّلَاةَ وَأَتَی عَرَفَاتَ قَبْلَ ذَلِكَ لَيْلًا أَوْ نَہَارًا فَقَدْ تَمَّ حَجُّہُ وَقَضَی تَفَثَہُ

سیدنا عروہ بن مضرس طائی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں مزدلفہ میں وقوف کے وقت رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اے اﷲ کے رسول! میں قبیلہ طے کے دو پہاڑوں سے آیا ہوں۔میں نے اپنی سواری کو ہلکان کیا ہے اور اپنے آپ کو بہت تھکایا ہے۔قسم اﷲ کی! میں نے کوئی ٹیلہ (یا پہاڑ) نہیں چھوڑا مگر اس پر وقوف کیا ہے۔تو کیا میرا حج ہو گیا؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جس نے ہمارے ساتھ یہ نماز (فجر) پا لی اور اس سے پہلے وہ رات یا دن میں عرفات میں حاضر ہو چکا ہے تو اس کا حج پورا ہو گیا اور اس نے اپنا میل کچیل دور کر لیا (اس نے مناسک حج پورے کر لیے۔اب مابعد کے دیگر اعمال حج پورے کر کے اپنا احرام کھول دے)‘‘۔