Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1951 (سنن أبي داود)

[1951]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ حُمَيْدٍ الْأَعْرَجِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِيمَ التَّيْمِيِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُعَاذٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ خَطَبَ النَّبِيُّ ﷺ النَّاسَ بِمِنًی وَنَزَّلَہُمْ مَنَازِلَہُمْ فَقَالَ لِيَنْزِلْ الْمُہَاجِرُونَ ہَا ہُنَا وَأَشَارَ إِلَی مَيْمَنَةِ الْقِبْلَةِ وَالْأَنْصَارُ ہَا ہُنَا وَأَشَارَ إِلَی مَيْسَرَةِ الْقِبْلَةِ ثُمَّ لِيَنْزِلْ النَّاسُ حَوْلَہُمْ

عبدالرحمٰن بن معاذ رحمہ اللہ ایک صحابی سے بیان کرتے ہیں انہوں نے کہا: نبی کریم ﷺ نے منٰی میں لوگوں کو خطبہ دیا اور انہیں اپنے اپنے مقامات پر اترنے کا ارشاد فرمایا۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’مہاجرین یہاں پڑاؤ کریں۔‘‘ اور قبلہ کی جانب دائیں طرف اشارہ فرمایا۔’’اور انصار یہاں پڑاؤ کریں۔‘‘ اور قبلہ کی بائیں طرف اشارہ فرمایا۔’’اور دیگر لوگ ان کے ارد گرد اتریں۔‘‘