Sunan Abi Dawood Hadith 1952 (سنن أبي داود)
[1952] إسنادہ ضعیف
ابن أبي نجیح مدلس وعنعن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ إِبْرَاہِيمَ بْنِ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ رَجُلَيْنِ مِنْ بَنِي بَكْرٍ قَالَا رَأَيْنَا رَسُولَ اللہِ ﷺ يَخْطُبُ بَيْنَ أَوْسَطِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ وَنَحْنُ عِنْدَ رَاحِلَتِہِ وَہِيَ خُطْبَةُ رَسُولِ اللہِ ﷺ الَّتِي خَطَبَ بِمِنًی
ابن ابی نجیح اپنے والد سے،وہ بنو بکر کے دو آدمیوں سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ کو ایام تشریق کے درمیانی دن میں خطبہ دیتے ہوئے دیکھا۔ہم آپ ﷺ کی سواری کے قریب ہی تھے اور یہ رسول اللہ ﷺ کا وہ خطبہ تھا جو آپ ﷺ نے منٰی میں ارشاد فرمایا۔