Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1964 (سنن أبي داود)

[1964] إسنادہ ضعیف

انظر الحدیثین السابقین (1961 و 1962)

انوار الصحیفہ ص 75

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ الزُّہْرِيِّ أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ أَتَمَّ الصَّلَاةَ بِمِنًی مِنْ أَجْلِ الْأَعْرَابِ لِأَنَّہُمْ كَثُرُوا عَامَئِذٍ فَصَلَّی بِالنَّاسِ أَرْبَعًا لِيُعَلِّمَہُمْ أَنَّ الصَّلَاةَ أَرْبَعٌ

امام زہری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے منٰی میں بدوی لوگوں کی وجہ سے پوری نماز پڑھی تھی کیونکہ وہ اس سال بہت کثیر تعداد میں آئے تھے تو انہوں نے لوگوں کو چار رکعتیں پڑھائیں تاکہ ان بدویوں کو معلوم رہے کہ نماز چار رکعات ہے۔