Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1965 (سنن أبي داود)

[1965]صحیح

صحیح بخاری (1083) صحیح مسلم (696)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا زُہَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَقَ حَدَّثَنِي حَارِثَةُ بْنُ وَہْبٍ الْخُزَاعِيُّ وَكَانَتْ أُمُّہُ تَحْتَ عُمَرَ فَوَلَدَتْ لَہُ عُبَيْدَ اللہِ بْنَ عُمَرَ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ بِمِنًی وَالنَّاسُ أَكْثَرُ مَا كَانُوا فَصَلَّی بِنَا رَكْعَتَيْنِ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ قَالَ أَبُو دَاوُد حَارِثَةُ بْنُ خُزَاعَةَ وَدَارُہُمْ بِمَكَّةَ

سیدنا حارثہ بن وہب الخزاعی رضی اللہ عنہ کی ماں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی زوجیت میں تھی اور ان سے ان کا بیٹا عبیداﷲ بن عمر پیدا ہوا تھا۔حارثہ نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ منیٰ میں نماز پڑھی۔لوگوں کی تعداد بہت زیادہ تھی تو آپ نے ہمیں حجتہ الوداع میں دو رکعتیں پڑھائیں۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: حارثہ قبیلہ خزاعہ کے فرد تھے اور ان کا گھر مکہ میں تھا۔