Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1969 (سنن أبي داود)

[1969]صحیح

أخرجہ البیھقي (5/131 وسندہ حسن)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَاالْقَعْنَبِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ يَعْنِي ابْنَ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّہُ كَانَ يَأْتِي الْجِمَارَ فِي الْأَيَّامِ الثَّلَاثَةِ بَعْدَ يَوْمِ النَّحْرِ مَاشِيًا ذَاہِبًا وَرَاجِعًا وَيُخْبِرُ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ يَفْعَلُ ذَلِكَ

نافع رحمہ اللہ نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے متعلق بتایا کہ وہ قربانی کے دن (یعنی دس ذوالحجہ) کے بعد تین دنوں میں جمرات کے پاس پیدل ہی آتے جاتے تھے اور بیان کرتے تھے کہ نبی کریم ﷺ ایسے ہی کیا کرتے تھے۔