Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1983 (سنن أبي داود)

[1983]صحیح

صحیح بخاری (1735)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ أَخْبَرَنَا خَالِدٌ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ يُسْأَلُ يَوْمَ مِنًی فَيَقُولُ لَا حَرَجَ فَسَأَلَہُ رَجُلٌ فَقَالَ إِنِّي حَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَذْبَحَ قَالَ اذْبَحْ وَلَا حَرَجَ قَالَ إِنِّي أَمْسَيْتُ وَلَمْ أَرْمِ قَالَ ارْمِ وَلَا حَرَجَ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے منٰی کے دنوں میں سوالات کیے جاتے تھے اور آپ ﷺ فرماتے تھے ’’کوئی حرج نہیں۔“ ایک شخص نے سوال کرتے ہوئے کہا: میں نے قربانی سے پہلے بال مونڈ لیے ہیں۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’قربانی کرو اور کوئی حرج نہیں۔‘‘ ایک نے کہا: میں نے شام کر دی ہے اور رمی نہیں کی ہے۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’رمی کرو اور کوئی حرج نہیں۔‘‘