Sunan Abi Dawood Hadith 1994 (سنن أبي داود)
[1994]صحیح
صحیح بخاری (1778) صحیح مسلم (1253)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ وَہُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ قَالَا حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ اعْتَمَرَ أَرْبَعَ عُمَرٍ كُلَّہُنَّ فِي ذِي الْقِعْدَةِ إِلَّا الَّتِي مَعَ حَجَّتِہِ قَالَ أَبُو دَاوُد أَتْقَنْتُ مِنْ ہَا ہُنَا مِنْ ہُدْبَةَ وَسَمِعْتُہُ مِنْ أَبِي الْوَلِيدِ وَلَمْ أَضْبِطْہُ عُمْرَةً زَمَنَ الْحُدَيْبِيَةِ أَوْ مِنْ الْحُدَيْبِيَةِ وَعُمْرَةَ الْقَضَاءِ فِي ذِي الْقِعْدَةِ وَعُمْرَةً مِنْ الْجِعْرَانَةِ حَيْثُ قَسَمَ غَنَائِمَ حُنَيْنٍ فِي ذِي الْقِعْدَةِ وَعُمْرَةً مَعَ حَجَّتِہِ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے چار عمرے کیے تھے اور سبھی ذوالقعدہ میں کیے سوائے اس کے جو حج کے ساتھ تھا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں یہاں تک مجھے ہدبہ بن خالد سے خوب یاد ہے۔اور ابوالولید سے بھی میں نے سنا ہے مگر اچھی طرح ضبط نہیں۔یعنی عمرہ حدیبیہ کے زمانے میں،عمرہ القضاء ذوالقعد میں،عمرہ جعرانہ جب آپ نے ذوالقعدہ میں حنین کی غنیمتیں تقسیم کی تھیں اور حج کے ساتھ والا عمرہ۔