Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1995 (سنن أبي داود)

[1995]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللہِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاہَكَ عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ عَنْ أَبِيہَا أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ أَرْدِفْ أُخْتَكَ عَائِشَةَ فَأَعْمِرْہَا مِنْ التَّنْعِيمِ فَإِذَا ہَبَطْتَ بِہَا مِنْ الْأَكَمَةِ فَلْتُحْرِمْ فَإِنَّہَا عُمْرَةٌ مُتَقَبَّلَةٌ

سیدنا عبدالرحمٰن بن ابی بکر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا تھا ’’اے عبدالرحمٰن! اپنی بہن عائشہ کو اپنے پیچھے سوار کرو اور اسے تنعیم سے عمرہ کروا لاؤ۔تم جب اسے لے کر ٹیلے سے نیچے اترو تو اسے چاہیئے کہ احرام باندھے۔بیشک یہ عمرہ مقبول ہو گا۔‘‘