Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 200 (سنن أبي داود)

[200]صحیح

صحیح مسلم (376)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا شَاذُّ بْنُ فَيَّاضٍ،حَدَّثَنَا ہِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ،عَنْ قَتَادَةَ،عَنْ أَنَسٍ،قَالَ: كَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللہِ ﷺ يَنْتَظِرُونَ الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ،حَتَّی تَخْفِقَ رُءُوسُہُمْ،ثُمَّ يُصَلُّونَ وَلَا يَتَوَضَّئُونَ. قَالَ أَبُو دَاوُد: زَادَ فِيہِ شُعْبَةُ،عَنْ قَتَادَةَ قَالَ: كُنَّا نَخْفِقُ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ وَرَوَاہُ ابْنُ أَبِي عَرُوبَةَ،عَنْ قَتَادَةَ بِلَفْظٍ آخَرَ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اصحاب رسول ﷺ نماز عشاء کا انتظار کرتے رہتے تھے حتیٰ کہ ان کے سر (نیند کے باعث) جھک جھک جاتے تھے۔پھر وہ نماز پڑھ لیتے اور (نیا) وضو نہ کرتے تھے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ شعبہ کی قتادہ سے روایت میں یہ اضافہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں ہمارے سر (نیند کے باعث) جھک جایا کرتے تھے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ابن ابی عروبہ نے قتادہ سے دوسرے الفاظ سے بیان کیا ہے۔