Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 2002 (سنن أبي داود)

[2002]صحیح

صحیح مسلم (1327)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَحْوَلِ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كَانَ النَّاسُ يَنْصَرِفُونَ فِي كُلِّ وَجْہٍ فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ لَا يَنْفِرَنَّ أَحَدٌ حَتَّی يَكُونَ آخِرُ عَہْدِہِ الطَّوَافَ بِالْبَيْتِ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ لوگ (حج کے بعد) ہر جانب واپس چلے جاتے تھے۔تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’کوئی شخص ہرگز نہ جائے حتیٰ کہ اس کا آخری عمل بیت اللہ کا طواف ہو۔‘‘