Sunan Abi Dawood Hadith 2003 (سنن أبي داود)
[2003]إسنادہ صحیح
أصلہ عند مسلم (1211)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ ذَكَرَ صَفِيَّةَ بِنْتَ حُيَيٍّ فَقِيلَ إِنَّہَا قَدْ حَاضَتْ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَعَلَّہَا حَابِسَتُنَا قَالُوا يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّہَا قَدْ أَفَاضَتْ فَقَالَ فَلَا إِذًا
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدہ صفیہ بنت حیی کا ذکر کیا تو بتایا گیا کہ اسے حیض آ گیا ہے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’شاید یہ ہمیں روکنے والی ہے؟‘‘ (گھر والوں نے) کہا: اے اﷲ کے رسول! اس نے طواف افاضہ کر لیا ہے تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’تب نہیں۔‘‘