Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 2004 (سنن أبي داود)

[2004]إسنادہ صحیح

حسنہ ابن الملقن في تحفۃ المحتاج (1146)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ يَعْلَی بْنِ عَطَاءٍ عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَوْسٍ قَالَ أَتَيْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ فَسَأَلْتُہُ عَنْ الْمَرْأَةِ تَطُوفُ بِالْبَيْتِ يَوْمَ النَّحْرِ ثُمَّ تَحِيضُ قَالَ لِيَكُنْ آخِرُ عَہْدِہَا بِالْبَيْتِ قَالَ فَقَالَ الْحَارِثُ كَذَلِكَ أَفْتَانِي رَسُولُ اللہِ ﷺ قَالَ فَقَالَ عُمَرُ أَرِبْتَ عَنْ يَدَيْكَ سَأَلْتَنِي عَنْ شَيْءٍ سَأَلْتَ عَنْہُ رَسُولَ اللہِ ﷺ لِكَيْ مَا أُخَالِفَ

سیدنا حارث بن عبداللہ بن اوس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان سے پوچھا کہ جو عورت قربانی والے دن طواف کر چکی ہو،پھر اسے حیض آ جائے تو؟ عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: چاہیئے کہ اس کا آخری عمل بیت اللہ کا طواف ہو۔تب حارث نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے بھی مجھ سے ایسے ہی فرمایا تھا۔تو عمر رضی اللہ عنہ نے کہا ’’تیرے ہاتھ گر جائیں۔مجھ سے وہ بات پوچھتا ہے جو پہلے رسول اللہ ﷺ سے پوچھ چکا ہے تاکہ میں ان کی مخالفت کروں۔‘‘