Sunan Abi Dawood Hadith 2005 (سنن أبي داود)
[2005]إسنادہ صحیح
صحیح بخاری (1560) صحیح مسلم (1211)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ بَقِيَّةَ عَنْ خَالِدٍ عَنْ أَفْلَحَ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا قَالَتْ أَحْرَمْتُ مِنْ التَّنْعِيمِ بِعُمْرَةٍ فَدَخَلْتُ فَقَضَيْتُ عُمْرَتِي وَانْتَظَرَنِي رَسُولُ اللہِ ﷺ بِالْأَبْطَحِ حَتَّی فَرَغْتُ وَأَمَرَ النَّاسَ بِالرَّحِيلِ قَالَتْ وَأَتَی رَسُولُ اللہِ ﷺ الْبَيْتَ فَطَافَ بِہِ ثُمَّ خَرَجَ
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے تنعیم سے عمرے کا احرام باندھا،پھر حرم میں داخل ہوئی اور اپنا عمرہ پورا کیا۔اور رسول اللہ ﷺ نے وادی ابطح میں میرا انتظار کیا حتیٰ کہ میں فارغ ہو گئی۔اور آپ ﷺ نے لوگوں کو کوچ کرنے کا حکم دیا اور کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ بیت اللہ میں تشریف لائے،اس کا طواف کیا پھر روانہ ہو گئے۔