Sunan Abi Dawood Hadith 2008 (سنن أبي داود)
[2008]إسنادہ صحیح
رواہ البخاري (1765) ومسلم (1311)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ ہِشَامٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ إِنَّمَا نَزَلَ رَسُولُ اللہِ ﷺ الْمُحَصَّبَ لِيَكُونَ أَسْمَحَ لِخُرُوجِہِ وَلَيْسَ بِسُنَّةٍ فَمَنْ شَاءَ نَزَلَہُ وَمَنْ شَاءَ لَمْ يَنْزِلْہُ
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ وادی محصب میں اس لیے اترے تھے تاکہ آپ ﷺ کو (مکہ سے) نکلنے میں آسانی رہے۔یہ کوئی مشروع سنت نہیں ہے۔جو چاہے یہاں اتر جائے اور جو چاہے نہ اترے۔