Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 2009 (سنن أبي داود)

[2009]صحیح

صحیح مسلم (1313)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ الْمَعْنَی ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ كَيْسَانَ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ قَالَ قَالَ أَبُو رَافِعٍ لَمْ يَأْمُرْنِي رَسُولُ اللہِ ﷺ أَنْ أُنْزِلَہُ وَلَكِنْ ضَرَبْتُ قُبَّتَہُ فَنَزَلَہُ قَالَ مُسَدَّدٌ وَكَانَ عَلَی ثَقَلِ النَّبِيِّ ﷺ وَقَالَ عُثْمَانُ يَعْنِي فِي الْأَبْطَحِ

سیدنا ابورافع (مولیٰ رسول اللہ ﷺ) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے یہ حکم نہیں دیا تھا کہ میں آپ ﷺ کے پڑاؤ کا یہاں انتظام کروں لیکن میں نے (اپنے طور پر) یہاں آپ ﷺ کا خیمہ لگا دیا تھا تو آپ ﷺ یہاں اتر پڑے تھے۔جناب مسدد نے کہا کہ ابورافع رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ کے سامان سفر کے نگران اور منتظم تھے۔عثمان بن ابی شیبہ نے اپنی روایت میں ((فی الأبطح)) کا لفظ ذکر کیا ہے۔