Sunan Abi Dawood Hadith 2010 (سنن أبي داود)
[2010]صحیح
صحیح بخاری (3058) صحیح مسلم (1351)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللہِ أَيْنَ تَنْزِلُ غَدًا فِي حَجَّتِہِ قَالَ ہَلْ تَرَكَ لَنَا عَقِيْلٌ مَنْزِلًا ثُمَّ قَالَ نَحْنُ نَازِلُونَ بِخَيْفِ بَنِي كِنَانَةَ حَيْثُ قَاسَمَتْ قُرَيْشٌ عَلَی الْكُفْرِ يَعْنِي الْمُحَصَّبَ وَذَلِكَ أَنْ بَنِي كِنَانَةَ حَالَفَتْ قُرَيْشًا عَلَی بَنِي ہَاشِمٍ أَنْ لَا يُنَاكِحُوہُمْ وَلَا يُبَايِعُوہُمْ وَلَا يُؤْوُوہُمْ قَالَ الزُّہْرِيُّ وَالْخَيْفُ الْوَادِي
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ حج کے موقع پر میں نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! آپ کل کہاں قیام فرمائیں گے؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’بھلا عقیل نے ہمارے لیے کوئی منزل رہنے بھی دی ہے؟‘‘ پھر آپ ﷺ نے فرمایا ’’ہم خیف بنی کنانہ میں قیام کریں گے،جہاں قریشیوں نے کفر پر آپس میں معاہدہ کیا تھا۔‘‘ یعنی وادی محصب میں۔اور اس کی تفصیل یہ ہے کہ بنی کنانہ نے قریشیوں کے ساتھ بنی ہاشم کے خلاف یہ قسمیں اٹھائی تھیں کہ ان سے نکاح شادی کریں گے نہ خرید و فروخت اور نہ انہیں کوئی جگہ دیں گے۔زہری نے کہا ’’خیف‘‘ وادی ہے۔