Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 2022 (سنن أبي داود)

[2022]صحیح

صحیح بخاری (3933) صحیح مسلم (1352)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي الدَّرَاوَرْدِيَّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حُمَيْدٍ أَنَّہُ سَمِعَ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ يَسْأَلُ السَّائِبَ بْنَ يَزِيدَ ہَلْ سَمِعْتَ فِي الْإِقَامَةِ بِمَكَّةَ شَيْئًا قَالَ أَخْبَرَنِي ابْنُ الْحَضْرَمِيِّ أَنَّہُ سَمِعَ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ لِلْمُہَاجِرِينَ إِقَامَةٌ بَعْدَ الصَّدْرِ ثَلَاثًافي الكعبة ))

سیدنا عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے سائب بن یزید سے پوچھا: کیا آپ نے مکہ میں اقامت کے بارے میں کچھ سنا ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ سیدنا علاء بن حضرمی رضی اللہ عنہ نے مجھے بتایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا تھا،آپ ﷺ فرماتے تھے ’’مہاجر لوگ طواف صدر (افاضہ) کے بعد تین دن تک رک سکتے ہیں۔‘‘