Sunan Abi Dawood Hadith 2023 (سنن أبي داود)
[2023]صحیح
صحیح بخاری (505) صحیح مسلم (1329)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ دَخَلَ الْكَعْبَةَ ہُوَ وَأُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ وَعُثْمَانُ بْنُ طَلْحَةَ الْحَجَبِيُّ وَبِلَالٌ فَأَغْلَقَہَا عَلَيْہِ فَمَكَثَ فِيہَا قَالَ عَبْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ فَسَأَلْتُ بِلَالًا حِينَ خَرَجَ مَاذَا صَنَعَ رَسُولُ اللہِ ﷺ فَقَالَ جَعَلَ عَمُودًا عَنْ يَسَارِہِ وَعَمُودَيْنِ عَنْ يَمِينِہِ وَثَلَاثَةَ أَعْمِدَةٍ وَرَاءَہُ وَكَانَ الْبَيْتُ يَوْمَئِذٍ عَلَی سِتَّةِ أَعْمِدَةٍ ثُمَّ صَلَّی
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ،اسامہ بن زید،عثمان بن طلحہ الحجبی اور بلال رضی اللہ عنہ کعبہ کے اندر داخل ہوئے اور بلال رضی اللہ عنہ نے دروازہ بند کر دیا۔پس آپ ﷺ (کچھ دیر) اندر رہے۔عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے بلال رضی اللہ عنہ سے ان کے نکلنے پر پوچھا کہ رسول اللہ ﷺ نے اندر کیا کیا تھا؟ انہوں نے بتایا کہ آپ ﷺ نے ایک ستون اپنی بائیں جانب کیا اور دو ستون دائیں جانب اور تین ستون اپنے پیچھے اور پھر نماز پڑھی۔اور بیت اللہ ان دنوں چھ ستونوں پر قائم تھا۔