Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 2036 (سنن أبي داود)

[2036] إسنادہ ضعیف

سلیمان بن کنانۃ: مجھول الحال (تقریب: 2603)

ولأصل الحدیث شواہد کثیرۃ

انوار الصحیفہ ص 77

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ أَنَّ زَيْدَ بْنَ الْحُبَابِ حَدَّثَہُمْ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ كِنَانَةَ مَوْلَی عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ عَدِيِّ بْنِ زَيْدٍ قَالَ حَمَی رَسُولُ اللہِ ﷺ كُلَّ نَاحِيَةٍ مِنْ الْمَدِينَةِ بَرِيدًا بَرِيدًا لَا يُخْبَطُ شَجَرُہُ وَلَا يُعْضَدُ إِلَّا مَا يُسَاقُ بِہِ الْجَمَلُ

سیدنا عدی بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مدینہ منورہ کی ہر طرف سے ایک ایک برید (بارہ میل) کو محفوظ علاقہ قرار دیا تھا کہ نہ اس کے درخت کاٹے جائیں اور نہ پتے توڑے جائیں،مگر اونٹ کے چارے کے بقدر جائز ہے۔