Sunan Abi Dawood Hadith 2071 (سنن أبي داود)
[2071]صحیح
صحیح بخاری (5230) صحیح مسلم (2449)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ الْمَعْنَی قَالَ أَحْمَدُ،حَدَّثَنَا اللَّيْثُ،حَدَّثَنِي عَبْدُ اللہِ بْنُ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ الْقُرَشِيُّ التَّيْمِيُّ أَنَّ الْمِسْوَرَ بْنَ مَخْرَمَةَ،حَدَّثَہُ أَنَّہُ سَمِعَ رَسُولَ اللہِ ﷺ عَلَی الْمِنْبَرِ يَقُولُ: إِنَّ بَنِي ہِشَامِ بْنِ الْمُغِيرَةِ اسْتَأْذَنُونِي أَنْ يُنْكِحُوا ابْنَتَہُمْ مِنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ،فَلَا آذَنُ،ثُمَّ لَا آذَنُ،ثُمَّ لَا آذَنُ, إِلَّا أَنْ يُرِيدَ ابْنُ أَبِي طَالِبٍ أَنْ يُطَلِّقَ ابْنَتِي وَيَنْكِحَ ابْنَتَہُمْ:, فَإِنَّمَا ابْنَتِي بَضْعَةٌ مِنِّي،يُرِيبُنِي مَا أَرَابَہَا،وَيُؤْذِينِي مَا آذَاہَا. وَالْإِخْبَارُ فِي حَدِيثِ أَحْمَدَ.
جناب مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو سنا آپ ﷺ منبر پر کھڑے ارشاد فرما رہے تھے ’’بنی ہشام بن مغیرہ نے اجازت چاہی ہے کہ علی بن ابی طالب کو اپنی بیٹی بیاہ دیں۔تو میں اس کی اجازت نہیں دیتا ‘ پھر اجازت نہیں دیتا ‘ پھر اجازت نہیں دیتا۔ہاں اگر ابن ابی طالب چاہے تو میری بیٹی کو طلاق دے دے اور ان کی لڑکی سے نکاح کر لے۔بلاشبہ میری صاحبزادی میرے دل کا ٹکڑا ہے۔مجھے برا لگتا ہے جو اسے برا لگے۔اور مجھے اذیت ہوتی ہے اس سے ‘ جس سے اس کو اذیت ہو۔‘‘ احمد بن یونس کی سند میں ((أخبرنا)) کا صیغہ استعمال ہوا ہے۔