Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 2074 (سنن أبي داود)

[2074]صحیح

صحیح بخاری (5112) صحیح مسلم (1415)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ،عَنْ مَالِكٍ ح،وحَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْہَدٍ،حَدَّثَنَا يَحْيَی،عَنْ عُبَيْدِ اللہِ كِلَاہُمَا،عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ نَہَی عَنِ الشِّغَارِ. زَادَ مُسَدَّدٌ فِي حَدِيثِہِ قُلْتُ لِنَافِعٍ: مَا الشِّغَارُ؟ قَالَ: يَنْكِحُ ابْنَةَ الرَّجُلِ،وَيُنْكِحُہُ ابْنَتَہُ بِغَيْرِ صَدَاقٍ،وَيَنْكِحُ أُخْتَ الرَّجُلِ،وَيُنْكِحُہُ أُخْتَہُ بِغَيْرِ صَدَاقٍ.

جناب نافع رحمہ اللہ،سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ ’’رسول اللہ ﷺ نے نکاح شغار سے منع فرمایا ہے۔‘‘ مسدد کی روایت میں یہ مزید ہے کہ میں (عبیداﷲ) نے نافع سے پوچھا کہ ’’شغار‘‘ سے کیا مراد ہے؟ انہوں نے کہا: انسان کسی کی بیٹی سے نکاح کرے ‘ اور اس کے ساتھ اپنی بیٹی کا نکاح کر دے مگر ان کے مابین حق مہر نہ ہو یا انسان کسی کی بہن سے نکاح کرے اور اس سے اپنی بہن کا نکاح کر دے اور حق مہر نہ ہو۔