Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 2082 (سنن أبي داود)

[2082]حسن

محمد بن إسحاق صرح بالسماع عند أحمد (3/360) مشکوۃ المصابیح (3106)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ،حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ،عَنْ دَاوُدَ بْنِ حُصَيْنٍ،عَنْ وَاقِدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ،عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِذَا خَطَبَ أَحَدُكُمُ الْمَرْأَةَ, فَإِنِ اسْتَطَاعَ أَنْ يَنْظُرَ إِلَی مَا يَدْعُوہُ إِلَی نِكَاحِہَا, فَلْيَفْعَلْ . قَالَ: فَخَطَبْتُ جَارِيَةً فَكُنْتُ أَتَخَبَّأُ لَہَا،حَتَّی رَأَيْتُ مِنْہَا مَا دَعَانِي إِلَی نِكَاحِہَا وَتَزَوُّجِہَا،فَتَزَوَّجْتُہَا.

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جب تم میں سے کوئی شخص کسی عورت کو نکاح کا پیغام بھیجے ‘ اگر ممکن ہو تو اس کی وہ چیز دیکھ لے جو اس کے نکاح کی داعی ہے (قد و قامت اور حسن و جمال وغیرہ)۔‘‘ (سیدنا جابر رضی اللہ عنہ) کہتے ہیں کہ پھر میں نے ایک لڑکی کے لیے نکاح کا پیغام بھیجا تو میں اس کے لیے چھپا کرتا تھا حتیٰ کہ میں نے اسے دیکھ لیا جس سے مجھے اس کے ساتھ نکاح کرنے کی رغبت ہوئی ‘ چنانچہ میں نے اس سے شادی کر لی۔