Sunan Abi Dawood Hadith 2086 (سنن أبي داود)
[2086] إسنادہ ضعیف
نسائی (3352) ویأتي (2107)
الزھري مدلس وعنعن و ھذا مشہور عند أھل السیر
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ فَارِسٍ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ،عَنْ مَعْمَرٍ عَنِ الزُّہْرِيِّ،عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ،عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ،أَنَّہَا كَانَتْ عِنْدَ ابْنِ جَحْشٍ،فَہَلَكَ عَنْہَا،وَكَانَ فِيمَنْ ہَاجَرَ إِلَی أَرْضِ الْحَبَشَةِ،فَزَوَّجَہَا النَّجَاشِيُّ رَسُولَ اللہِ ﷺ, وَہِيَ عِنْدَہُمْ.
جناب عروہ بن زبیر رحمہ اللہ ام المؤمنین سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کے متعلق بتاتے ہیں کہ یہ پہلے ابن حجش کی زوجیت میں تھیں،وہ فوت ہو گیا اور وہ ان لوگوں میں سے تھا جو حبشہ کی جانب ہجرت کر کے گئے تھے،تو نجاشی نے ان کا نکاح رسول اللہ ﷺ سے کر دیا جبکہ یہ ان کے ہاں (حبشہ ہی میں) تھیں۔