Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 2087 (سنن أبي داود)

[2087]صحیح

صحیح بخاری (4529)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی،حَدَّثَنِي أَبُو عَامِرٍ،حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ رَاشِدٍ عَنِ الْحَسَنِ،حَدَّثَنِي مَعْقِلُ بْنُ يَسَارٍ،قَالَ: كَانَتْ لِي أُخْتٌ تُخْطَبُ إِلَيَّ،فَأَتَانِي ابْنُ عَمٍّ لِي فَأَنْكَحْتُہَا إِيَّاہُ،ثُمَّ طَلَّقَہَا طَلَاقًا لَہُ رَجْعَةٌ،ثُمَّ تَرَكَہَا،حَتَّی انْقَضَتْ عِدَّتُہَا،فَلَمَّا خُطِبَتْ إِلَيَّ أَتَانِي يَخْطُبُہَا،فَقُلْتُ: لَا وَاللہِ! لَا أُنْكِحُہَا أَبَدًا،قَالَ: فَفِيَّ نَزَلَتْ ہَذِہِ الْآيَةُ:وَإِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَبَلَغْنَ أَجَلَہُنَّ فَلَا تَعْضُلُوہُنَّ أَنْ يَنْكِحْنَ أَزْوَاجَہُنَّ[البقرة: 232] الْآيَةَ،قَالَ: فَكَفَّرْتُ،عَنْ يَمِينِي،فَأَنْكَحْتُہَا إِيَّاہُ .

سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میری بہن تھی ‘ مجھے اس کے سلسلے میں پیغام آتے رہے۔میرا چچا زاد میرے پاس آیا تو میں نے اس کا نکاح اس سے کر دیا۔مگر اس نے طلاق دے دی رجعی طلاق ‘ پھر اسے چھوڑے رہا حتیٰ کہ اس کی عدت ختم ہو گئی۔پھر دوبارہ جب مجھے اس کے نکاح کے پیغام آئے تو وہ پھر میرے پاس اس کا پیغام لے کر آ گیا۔میں نے کہا: قسم اﷲ کی! میں کبھی بھی تجھ سے اس کا نکاح نہیں کروں گا۔بیان کرتے ہیں کہ پھر میرے ہی بارے میں یہ آیت کریمہ نازل ہوئی حدیث ((وإذا طلقتم النساء فبلغن أجلہن فلا تعضلوہن أن ینکحن أزواجہن *** )) /حدیث ’’اور جب تم عورتوں کو طلاق دو ‘ پھر دو پوری کر لیں اپنی عدت ‘ تو نہ روکو انہیں اس سے کہ نکاح کر لیں اپنے ان ہی خاوندوں سے ‘ جبکہ وہ آپس میں راضی ہوں دستور کے موافق۔یہ نصیحت کہ جاتی ہے اسے جو تم میں سے اﷲ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہے۔یہ تمہارے لیے بہتر اور پاکیزہ ہے۔اور اﷲ جانتا ہے ‘ تم نہیں جانتے۔‘‘ کہتے ہیں کہ پھر میں نے اپنی قسم کا کفارہ ادا کیا اور اس سے نکاح کر دیا۔