Sunan Abi Dawood Hadith 2121 (سنن أبي داود)
[2121]صحیح
صحیح بخاری (3896) صحیح مسلم (1422)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ وَأَبُو كَامِلٍ،قَالَا: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ،عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ عَائِشَةَ: قَالَتْ: تَزَوَّجَنِي رَسُولُ اللہِ ﷺ وَأَنَا بِنْتُ سَبْعٍ, قَالَ سُلَيْمَانُ-أَوْ سِتٍّ،وَدَخَلَ بِي وَأَنَا بِنْتُ تِسْعٍ.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے شادی کی تو اس وقت میری عمر سات سال تھی۔سلیمان نے کہا: یا چھ سال۔اور مجھ سے ملاپ ہوا (میں آپ ﷺ کے گھر بھیجی گئی) تو میں نو سال کی تھی۔