Sunan Abi Dawood Hadith 2131 (سنن أبي داود)
[2131] إسنادہ ضعیف
ابن جریج عنعن
وسمعہ من إبراہیم بن أبي یحیي عن صفوان بہ کما حققہ أبو حاتم وغیرہ و إبراہیم بن محمد بن أبي یحیی ھذا متروک (تقریب التہذیب: 241) و قال البیہقي: مختلف في ثقتہ ضعفہ أکثر أہل العم بالحدیث و طعنوا فیہ…(السنن الکبری 249/1) و قال العیني: ضعفہ الجمہور(عمدۃ القاري 82/11)
و قال ابن حجر: شیخ الشافعي،ضعفہ الجمہور(طبقات المدلسین 5/129)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ خَالِدٍ وَالْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ الْمَعْنَی قَالُوا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ،أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ،عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ،عَنْ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ قَالَ ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ وَلَمْ يَقُلْ مِنَ الْأَنْصَارِ،ثُمَّ اتَّفَقُوا يُقَالُ لَہُ: بَصْرَةُ-،قَالَ: تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً بِكْرًا فِي سِتْرِہَا،فَدَخَلْتُ عَلَيْہَا،فَإِذَا ہِيَ حُبْلَی،فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: لَہَا الصَّدَاقُ بِمَا اسْتَحْلَلْتَ مِنْ فَرْجِہَا،وَالْوَلَدُ عَبْدٌ لَكَ،فَإِذَا وَلَدَتْ-, قَالَ الْحَسَنُ فَاجْلِدْہَا-و قَالَ ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ فَاجْلِدُوہَا-أَوْ قَالَ: فَحُدُّوہَا. قَالَ أَبو دَاود: رَوَی ہَذَا الْحَدِيثَ قَتَادَةُ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَزِيدَ عَنِ ابْنِ الْمُسَيَّبِ وَرَوَاہُ يَحْيَی بْنُ أَبِي كَثِيرٍ،عَنْ يَزِيدَ بْنِ نُعَيْمٍ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ وَعَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ أَرْسَلُوہُ كُلُّہُمْ وَفِي حَدِيثِ يَحْيَی بْنِ أَبِي كَثِيرٍ أَنَّ بَصْرَةَ بْنَ أَكْثَمَ نَكَحَ امْرَأَةً وَكُلُّہُمْ قَالَ فِي حَدِيثِہِ جَعَلَ الْوَلَدَ عَبْدًا لَہُ.
بصرہ نامی ایک صحابی سے روایت ہے کہ اس نے کہا: میں نے ایک کنواری لڑکی سے شادی کی،جو کہ اپنے پردے میں تھی۔میں اس پر داخل ہوا تو وہ حاملہ تھی۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’اس کو حق مہر ملے گا بوجہ اس کے جو تو نے اس کی شرمگاہ کو حلال جانا اور بچہ تیرا غلام ہو گا،جب یہ بچہ جن لے۔‘‘ بالفاظ حسن بن علی ’’تو اسے درے لگا۔‘‘ اور بالفاظ ابن ابی السرق ’’تم لوگ اس کو درے لگاؤ یا کہا کہ اس کو حد لگاؤ۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس حدیث کو قتادہ نے بواسطہ سعید بن یزید،ابن مسیب سے اور یحییٰ بن ابی کثیر نے بواسطہ یزید بن نعیم،سعید بن مسیب سے اور عطاء خراسانی نے سعید بن مسیب سے روایت کی اور سب نے اسے نبی کریم ﷺ سے مرسل ہی روایت کیا ہے۔یحییٰ بن ابی کثیر کی روایت میں ہے کہ بصرہ بن اکثم نے ایک عورت سے نکاح کیا اور تمام رواۃ نے کہا کہ آپ نے بچے کو اس کا غلام قرار دیا۔